شام اور ترکی کی سرحد کے قریب دھماکا 7 افراد ہلاک 30 زخمی

دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی شام کی رجسٹرڈ شدہ تھی،دھماکے سے قریبی کھڑی متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، ترک حکام

دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی شام کی رجسٹرڈ شدہ تھی، دھماکے سے قریبی کھڑی متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، ترک حکام فوٹو: رائٹرز

KARACHI:
شام اور ترکی کی سرحد پر کار بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔


ترکی کے وزارت خارجہ کے مطابق سرحدی شہرسلویگوزو میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور30 زخمی ہوگئے، دھماکے کے نتیجے میں قریبی کھڑی متعدد گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، مقامی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی شام کی رجسٹرڈ شدہ تھی۔

دوسری جانب غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا ترکی کے شہر سلویگوزو کی سرحد سے 40 میٹر کی دوری پر ہوا اور ممکن ہے کہ یہ شام کی جانب سے مارٹرگولا فائرکئے جانے کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے۔
Load Next Story