لومڑی نے انگلینڈ میں کرکٹ میچ رکوا دیا منتظمین نے تعاقب کر کے بھگایا

یہ دلچسپ واقعہ ہیمپشائر کی جوابی اننگز کے 14ویں اوورمیں پیش آیا جب گرائونڈ میں لومڑی کی آمد ہوگئی

یہ دلچسپ واقعہ ہیمپشائر کی جوابی اننگز کے 14ویں اوورمیں پیش آیا جب گرائونڈ میں لومڑی کی آمد ہوگئی۔ فوٹو : فائل

میچ کے دوران گراؤنڈ میں لومڑی کی آمد ہوگئی، معاون اسٹاف نے تعاقب کرکے اسے میدان سے باہر جانے پر مجبور کردیا۔

جمعرات کے روز لارڈز میں ہیمپشائر اور مڈل سیکس کے درمیان میچ کے دوران ایک لومڑی میدان میں گھس آئی جس کی وجہ سے مقابلے میں وقتی تعطل آیا، یہ وقفہ بھی ہیمپشائر کو آسان فتح پانے سے باز نہیں رکھ پایا۔


یہ دلچسپ واقعہ ہیمپشائر کی جوابی اننگز کے 14ویں اوورمیں پیش آیا جب گرائونڈ میں لومڑی کی آمد ہوگئی، معاون اسٹاف نے تعاقب کرکے اسے میدان سے باہر جانے پر مجبور کردیا۔

واضح رہے کہ اس مقابلے میں مڈل سیکس کو اپنے غیرملکی اسٹارز برینڈن میک کولم اور ٹم ساؤتھی کی خدمات حاصل نہیں تھیں۔
Load Next Story