کراچی سے گزشتہ ماہ 11 کروڑ کی اسمگلنگ پکڑی گئی
کسٹمزانٹیلی جنس نے مختلف علاقوں میں اسمگلنگ کی 17 کوششیں ناکام بنائیں، ذرائع
گاڑیاں،ایرانی ڈیزل،ریڈی میڈگارمنٹس اوربغیرآئی ایم ای آئی نمبرکے حامل موبائل فونز ضبط۔ فوٹو: آن لائن/فائل
ڈائریکٹوریٹ کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت جولائی 2017 کے دوران مختلف نوعیت کی 17 کارروائیوں میں مجموعی طور پر 10 کروڑ 78 لاکھ 84 ہزار 537 روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیا ضبط کیں۔
ذرائع نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ ان ضبط شدہ اشیا میں اسمگل شدہ گاڑیاں، ایرانی ڈیزل، ریڈی میڈگارمنٹس اورموبائل فونزشامل ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل کسٹمزانٹیلی جنس شوکت علی کی انسداد اسمگلنگ مہم کو نتیجہ خیز اور تیز رفتاربنانے کی ہدایات پر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کراچی کی ڈائریکٹر طاہرقریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹرسعدیہ صدف نے انسداد اسمگلنگ مہم کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہوئی ہے جس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے جولائی 2017 میں اسمگلنگ کی 17 کوششوں کو ناکام بنایا جبکہ اس دوران انسداد اسمگلنگ مہم کی ٹیم نے 1کروڑ 39 لاکھ 38 ہزار 785 مالیت کے 830 موبائل فونز اورٹیبلٹس پکڑے۔
ٹیم نے آئی ایم ای آئی نمبرکی جانچ پڑتال کی تو انکشاف ہواکہ ملک میں اسمگل ہونے والے بیشتران برانڈڈ موبائل فونزکے آئی ایم ای آئی نمبر درست نہیں اور ان موبائل فونز کی کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی میں استعمال پران کا سراغ نہیں لگایا جاسکتا۔ انسداد اسمگلنگ مہم کی ٹیم کا کہنا تھا کہ متعلقہ اداروں بالخصوص سی پی ایل سی کو مقامی مارکیٹوں میں دستیاب اس نوعیت کے اسمگل شدہ اوربغیرآئی ایم ای آئی نمبرکے حامل موبائل فونزکی فروخت کی حوصلہ شکنی کے لیے اچانک چھاپے مارنے کی مہم شروع کی جانی چاہیے۔
ذرائع کے مطابق جولائی 2017 کے دوران ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے38 لاکھ8 ہزار 600 روپے مالیت کا 63 ہزار500 لیٹر ایرانی ڈیزل بازیاب کیا جبکہ اسمگل شدہ قیمتی گاڑیاں جن میں 4 ٹویوٹا مارک ایکس کاریں، 1 ٹویوٹا پریمیو کار، 1ٹویوٹا ہائی لکس سرف جیپ، 1ٹویوٹا لینڈکروزر، 1ٹویوٹا ایکسیوکار کے علاوہ 1نسان ہائی وال ڈمپر ٹرک اور 2 ہینوآئل ٹینکرز شامل ہیں، ضبط شدہ ان گاڑیوں کی مالیت3 کروڑ45 لاکھ16 ہزار900 روپے بنتی ہے۔
واضح رہے کہ ضبط شدہ ڈمپراورٹرکوں کے ذریعے اسمگلروں نے ایرانی ڈیزل ودیگرمصنوعات اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ کسٹمز انٹیلی جنس نے زیرتبصرہ مہینے کے دوران 3 لاکھ37 ہزار737 روپے مالیت کے اسمگل شدہ ریڈی میڈ گارمنٹس کے18 بیگز بھی ضبط کیے ہیں۔