17 سالہ بینیکا اینڈریسکو نے کرسٹینا میلڈینووک کو ہرا کر تاریخ رقم کردی
بینیکا کیریئر کے دوسرے ہی ڈبلیو ٹی اے میں کوارٹر فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔
یہ جگہ ماریا شراپووا کے انجرڈ ہونے پرخالی ہوئی تھی۔ فوٹو: نیٹ
JERUSALEM:
واشنگٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں17 سالہ کینیڈین پلیئر بینیکا اینڈریسکو نے کرسٹینا میلڈینووک کو دوسرے راؤنڈ میں شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔
بینیکا اینڈریسکو 21ویں صدی میں پیدا ہونے والی پہلی ڈبلیو ٹی اے پلیئر بنیں جنھوں نے ٹاپ 20 میں شامل کسی حریف کو مات دی، فرنچ کھلاڑی کرسٹینا کو 13 سیڈنگ حاصل تھی تاہم وہ ناکامی کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں، بینیکا نے کوارٹرفائنل میں شرکت کا حق حاصل کرلیا، ان کی جیت کا اسکور6-2 اور6-3 رہا، بینیکا کیریئر کے دوسرے ہی ڈبلیو ٹی اے میں کوارٹر فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔
قبل ازیں انھیں گزشتہ ماہ ومبلڈن کے پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ میرا خواب تاریخ رقم کرنے کا تھا جو پورا کرلیا، یہ ابھی شروعات ہے مستقبل میں اور آگے جانا ہے،یاد رہے کہ بینیکا کوآئندہ ہفتے ٹورنٹو میں شروع ہونے والے ہوم ایونٹ میں بھی وائلڈ کارڈ انٹری مل گئی ہے، یہ جگہ ماریا شراپووا کے انجرڈ ہونے پرخالی ہوئی تھی۔