سہواگ نے آنجہانی گلوکار کشور کمار کو اپنا ’ خفیہ بیٹنگ پارٹنر ‘ قرار دے دیا
سہواگ دوران بیٹنگ کشور کے گانے گنگناتے رہتے تھے۔
سہواگ دوران بیٹنگ کشور کے گانے گنگناتے رہتے تھے۔ فوٹو: فائل
سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے آنجہانی گلوکار کشور کمار کی 88ویں سالگرہ پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ میں انھیں اپنا ' خفیہ بیٹنگ پارٹنر' خیال کرتا ہوں۔
اندور میں ویسٹ انڈیز کیخلاف سہواگ نے ون ڈے میں 219 کی طوفانی اننگز کھیلی تھی، اس موقع پر ان کے ساتھ کریز پر موجود رہنے والے سریش رائنا نے اس کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ اس دن سہواگ کو کوئی ٹینشن نہیں تھی کیونکہ انھوں نے کشور کمار کے چند گانے گائے تھے، سابق کرکٹر سنیل گاوسکر اور سنجے منجریکر بھی عظیم گلوکار کے پرستاروں میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سہواگ دوران بیٹنگ کشور کے گانے گنگناتے رہتے تھے، انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کشور کا ایک مشہور گانا '' چلا جاتا ہوں، کسی کی دھن میں دھڑکتے دل کے ترانے لیے '' بھی تحریر کیا۔