عائشہ گلالئی کو 25 کروڑہرجانے کا نوٹس احتساب کمیشن بھی متحرک
رکن قومی اسمبلی کے سابق معاون نور زمان سے رابطہ کرلیا گیا، کارروائی کیلیے تحقیقات شروع
عمران پر الزامات کے ثبوت سامنے لائیں ورنہ عائشہ گلالئی کے گھرکاگھیراؤکیاجائیگا، جرگہ۔ فوٹو : فائل
تحریک انصاف کے عہدیداروں کے عائشہ گلالئی پرالزامات پراحتساب کمیشن حرکت میں آگیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے گلالئی کیخلاف 25 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے عائشہ گلالئی پر الزامات کے بعد خیبرپختونخوا احتساب کمیشن نے معاملے کا جائزہ لینے کیلیے عائشہ گلالئی کے سابق معاون نورزمان خان سے رابطہ کیا ہے جس پر انہوں نے احتساب کمیشن کو جواب دیا ہے کہ ان کے پاس تمام شواہد موجود ہیں۔ احتساب کمیشن کی جانب سے دستاویزات دیکھنے کے بعد ریفرنس دائرکرنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔
خبر ایجنسی کیمطابق صوبائی وزیر خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عائشہ گلالئی پر لگنے والے تمام الزامات کے باقاعدہ ثبوت بھی موجود ہیں اوران کیخلاف گواہ بھی ہے توان کے خلاف الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئیں، انھیںاپنے اوپر لگے الزامات کا جواب دینا ہوگا۔ عائشہ گلالئی نے سستی شہرت حاصل کرنے کیلیے سب کچھ کیا ہے اور الزامات لگانے کی بھارتی قیمت وصول کی۔
ادھر پشاور میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے عائشہ گلالئی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دیدی۔ عمران خان پر سنگین نوعیت کے الزامات عائدکرنے پر پی ٹی آئی جڑانوالہ نے عائشہ گلالئی کو25 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا۔
دوسری جانب شمالی وزیرستان کے عمائدین نے عائشہ گلالئی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عمران خان پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت سامنے لائیں ، وزیر قبائل عمران خان کیساتھ قبائلی روایات کے مطابق جرگہ کریگا بصورت دیگر بغیر ثبوت الزامات پرعائشہ گلالئی کے گھر کا گھیراؤ کیا جائیگا۔
علاوہ ازیں گزشتہ روز پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ گرینڈ وزیرستان جرگہ ملک جلال خان وزیر،حاجی شامت خان، حاجی لائر خان اوردیگرنے کہاکہ عائشہ گلالئی کی وجہ سے وزیر قبیلے کے بدنامی ہوئی ہے کیونکہ ان کا وزیر قبائل سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اس کاوزیرستان میں کوئی جائیداد ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے معاملے پر تقسیم ہوگئی،پارٹی کی خواتین ارکان نے عائشہ گلالئی کیساتھ اظہار یکجہتی کیلیے واک کی جبکہ پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ایمل ولی خان نے عائشہ گلالئی کے ساتھ کسی بھی قسم کا رابطہ نہ کرنے اور انھیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت نہ دینے کا اعلان کردیا۔