جولائی تا جنوری ترسیلات زر 10 فیصد کے اجافے سے 82 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

7 ماہ میں سعودی عرب 2.3 ارب،عرب امارات1.67 ارب، امریکا 1.3 ارب اور برطانیہ سے 1.15 ارب ڈالر موصول۔

ماہانہ اوسط1 ارب17 کروڑ 23 لاکھ 40 ہزار ڈالر رہی، جنوری میں 1 ارب 9 کروڑ ڈالر وطن آئے، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو: فائل

بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز کی جانب سے بھیجی گئیں رقوم 8ارب20 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔

رواں مالی سال 2012-13کے پہلے 7ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران 8ارب 20 کروڑ 63لاکھ 90ہزار ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میںآمدہ 7ارب 43 کروڑ 59لاکھ80ہزار ڈالرکی ترسیلات زر سے 77 کروڑ 4لاکھ10ہزار ڈالر یا 10.36 فیصد زیادہ رہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جنوری تا جولائی 2013 کے دوران سعودی عرب 2 ارب 29 کروڑ20لاکھ20ہزارڈالر، متحدہ عرب امارات 1 ارب 66 کروڑ 93 لاکھ 60 ہزار ، امریکا 1ارب 32کروڑ 40لاکھ، برطانیہ 1ارب 15 کروڑ 53لاکھ50ہزار، جی سی سی ممالک (بشمول بحرین، کویت، قطر اور سلطنت عمان) 94 کروڑ 18 لاکھ 30 ہزار،یورپی یونین کے ممالک 21 کروڑ 78لاکھ90 ہزار ڈالر اور ناروے، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے 60 کروڑ 58 لاکھ 90 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، جولائی تا جنوری 2013 کے دوران ماہانہ اوسط ترسیلات زر 1ارب 17 کروڑ 23لاکھ40 ہزار ڈالر رہیں۔




جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں اوسط ترسیلات زر 1ارب 6 کروڑ 22لاکھ80 ہزار ڈالر تھیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری2013 میں بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز کی جانب سے 1ارب8کروڑ96لاکھ40 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجی گئیں جبکہ جنوری 2012 میں 1 ارب 11کروڑ 6لاکھ40 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر بھیجی گئی تھیں، گزشتہ ماہ سعودی عرب33کروڑ14لاکھ، متحدہ عرب امارات 20کروڑ84لاکھ60ہزار، امریکا 16کروڑ 84 لاکھ 60 ہزارڈالر، برطانیہ 15 کروڑ3لاکھ40ہزار، جی سی سی ممالک (بشمول بحرین، کویت، قطر اور سلطنت عمان) 13 کروڑ6لاکھ50 ہزار،یورپی یونین کے ممالک 2 کروڑ91لاکھ 20 ہزار اورناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے 7 کروڑ 12لاکھ 10 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔
Load Next Story