حافظ آباد میں وین اورکارکے درمیان تصادم سے 3 افراد جاں بحق

حافظ آباد:  کوٹ سرور انٹر چینج کے قریب موٹروے پر کیری ڈبہ اور کار کے درمیان تصادم سے 3 افراد جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق حافظ آباد میں کوٹ سرورانٹرچینج کے قریب موٹروے پرکارمخالف سمت سے آنے والے کیری ڈبہ سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پرہی جاں بحق جب کہ 6 افراد شدید زخمی  ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینس اورریسکیو اہلکارفوراًجائے وقوعہ پرپہنچے اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوتے ہوئے ایک اورشخص جاں بحق ہوگیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔