اسکولوں میں قرآن مجید کی ناظرہ تدریس لازمی قرار دینے کیلئے کمیٹی قائم
ماہرین تعلیم پر مشتمل کمیٹی ہر کلاس میں تدریس قرآن ناظرہ کے لیے شیڈول اورسفارشات مرتب کرے گی
فوٹو: فائل
سندھ کے تمام تعلیمی اداروں میں آئندہ تعلیمی سال سے دسویں کلاس تک قرآن مجید کی نا ظرہ تدریس کو لازمی قرار دیا جارہا ہے۔
اس سلسلے میں صوبائی محکمہ تعلیم نے صوبے بھرکے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی ناظرہ تعلیم کو لازمی قرار دینے کی غرض سے ماہرین تعلیم کی کمیٹی تشکیل دی ہے جو نصاب میں مناسب تبدیلی کی تجاویز کے ساتھ تدریس قرآن ناظرہ کیلیے اہم سفارشات مرتب کرے گی۔
انٹرمیڈیٹ بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی کی سربراہی میں قائم ہونے والی کمیٹی میںسابق سیکریٹری تعلیم مراد علی نظامانی،سابق چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ ڈاکٹر حبیب اللہ صدیقی، ڈائریکٹر بیورو آف کریکولم عبدالمجید برٹ اور عرض محمد شیخ ہوں گے جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری تعلیم ڈپارٹمنٹ آف ایجوکیشن کو کمیٹی کا سیکریٹری بنایا گیا ہے اس کمیٹی نے فوری طور پر کام شروع کردیا ہے، کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی کے مطابق کمیٹی چوتھی کلاس سے دسویں کلاس تک کے دورانیے میں قرآن پاک ناظرہ کی تدریس کو لازمی قرار دینے کے لیے ہر کلاس میں قرآن کے پاروں کی ناظرہ تعلیم کے لیے شیڈول تیار کرے گی اور اسے مجموعی نصاب کے ٹائم ٹیبل میں مناسب جگہ کے لیے بھی تجاویز دے گی۔
جبکہ کمیٹی قرآن پاک ناظرہ کو لازمی مضمون کی صورت تدریس کے لیے اساتذہ کی موجودہ تعداد کے جائزے کے ساتھ مزید اساتذہ کی ضرورت پر بھی کام کرے گی، اس مضمون کے امتحان اور جائزے کے لیے بھی طریقہ کار وضع کیا جائے گا،چیئرمین بورڈکے مطابق کمیٹی میں سینئر ماہرین تعلیم شامل ہیں اس لیے اس کا م کو جلدی مکمل کرنے میں مددملے گی۔