سول اسپتال تعمیراتی ملبہ آپریشن تھیٹر میں گر گیا ڈاکٹر مریض کو چھوڑ کر فرار

عمارت کی چھت پر بتائے بغیر کام شروع،ملبہ گرنے سے دوران آپریشن ڈاکٹر خوف زدہ ہوکر باہر آگئے، مریض کی جان خطرے میں پڑگئی

کراچی کا ہر طبقہ پریشان ہے،مسلم لیگ اقتدارمیں آکرشہر کو امن کا گہوارہ بنا دیگی فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
سول اسپتال انتظامیہ نے تعمیراتی اصولوں کے برخلاف تعمیراتی کام شروع کردیا جس سے اسپتال کے آپریشن تھیٹرمیں تعمیراتی ملبہ گرگیا ۔

جس سے آپریشن تھیٹر میں ڈاکٹر اور دیگر عملہ خوف زدہ ہوکر باہر آگیا جبکہ مریض آپریشن ٹیبل پر تھا تاہم ڈاکٹرمریض کی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے،سول اسپتال کی انتظامیہ کارڈک یونٹ کی چھوتھی منزل پر جیل وارڈ قائم کرنا چاہتی ہے جبکہ تعمیرات سے قبل متعلقہ یونٹوں کو آگاہ نہیں کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں کے احتجاج کے بعد اسپتال انتظامیہ نے توڑ پھوڑ رکوادی اور یونٹوں کو خالی کرنے کا تحریری حکم دیدیا ، اسپتال انتظامیہ اور یونٹوں کے سربراہوں میں سرد جنگ شروع ہوگئی۔




تفصیلات کے مطابق سول اسپتال کی انتظامیہ اسپتال میں جیل وارڈ قائم کرناچاہتی ہے جس کے لیے پرانی عمارت کا انتخاب کیا گیا جس کی چوتھی منزل پر جیل وارڈ تعمیر ہوگا جبکہ اس عمارت میں پہلے ہی3 یونٹ ہیں ان میں کارڈک سرجری، ایس آئی یوٹی اور سرجیکل 4 یونٹ شامل ہیں،اسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں انتظامیہ نے کارڈک سرجری یونٹ کی چھت پر پلر کیلیے توڑ پھوڑ شروع کی جبکہ اسی دوران کارڈیک یونٹ میں دل کے ایک مریض کا آپریشن جاری تھا کہ آپریشن تھیٹر میں ملبہ گرگیا جس سے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل عملہ خوف زدہ ہوکر باہر نکل آیا۔

تاہم ڈاکٹروں نے مریض کی جان بچالی،کارڈک سرجری کے ڈاکٹروں نے انتظامیہ سے احتجاج کیاکہ جیل وارڈ کی تعمیرات کا کام بتائے بغیر کیوں کیا جارہا ہے،واضح رہے کہ جس عمارت پرجیل وارڈ قائم کیاجارہا ہے اس عمارت کے گراؤنڈ فلور پرکارڈک سرجری یونٹ، دوسری منزل پرگائنی اور تیسری منزل پر ایس آئی یوٹی کا یونٹ قائم ہے،اسپتال انتطامیہ نے پرانی اور بوسیدہ عمارت پر ماسٹرپلان اور تعمیرات کے اصولوں کے برخلاف چوتھی منزل پر تعمیرات شروع کردی ہیں ۔

اسپتال انتظامیہ چاروں وارڈزکے سربراہوںکوایک ماہ میں وارڈز خالی کرنے کاحکم دیا ہے تاہم انتظامیہ اور وارڈ سربراہوں میں سردجنگ شروع ہوگئی، ماہرین کاخیال ہے عمارت پر مزید تعمیرات نہیں ہوسکتی چوتھی منزل پر جیل وارڈ کا کام شروع کیا گیا تو تو چاروں یونٹ خالی کرنا پڑیں گے اور کئی ماہ تک مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کرنا ممکن نہیں رہے گا،دریں اثنا عمارت میں قائم یونٹس کے سربراہوںکے شدیداحتجاج کے بعد تعمیراتی کام روک دیاگیا۔
Load Next Story