دہشت گردوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے محمد حسین محنتی
جعلی انتخابات قبول نہیں کرینگے،عوامی مارچ میں عوام کی شرکت پر اظہار تشکر
فوٹو: ایکسپریس
جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے ووٹر لسٹوں کی تصدیق کے عمل میں فوج کی عدم شمولیت اورکراچی میں جاری قتل و غارت گری،
دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف متحدہ اپوزیشن کے تحت ہونے والے عوامی مارچ میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت پر ان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ جعلی انتخابی فہرستوں کے ذریعے ہونے والے جعلی انتخابات کو کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے اور نہ ہی کراچی میں جاری قتل و غارت گری اور دہشت گردی کو برداشت کریں گے ،اب حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہیے.
اگر اب بھی عوامی مطالبے پر کان نہیں دھرے گئے اور شفاف فہرستوں کی تیاری میں سپریم کورٹ کے احکامات پر اس کی روح کے مطابق عمل نہیں کیا اور کراچی میں دہشت گردوں سے آہنی ہاتھ سے نہ نمٹا گیا تو یہ کسی المیے سے کم نہیں ہوگا،انھوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں نے فہرستوں کی تیاری میں سپریم کورٹ کے احکامات کو نظر انداز کرنے پر چیف الیکشن کمیشن کو نہ صرف یہ کہ اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے بلکہ اس پر بھرپور احتجاج بھی ریکارڈ کرایا ہے ۔