لال مسجد کمیشن مشرف اور سمیراملک کی ذاتی طور پر طلبی

وکلا کے بیانات ریکارڈکرنے سے انکار، دونوں کوپیش ہوکربیان قلمبند کرانے کی ہدایت

وکلا کے بیانات ریکارڈکرنے سے انکار، دونوں کوپیش ہوکربیان قلمبند کرانے کی ہدایت. فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
لال مسجد آپریشن کی تحقیقات کرنیوالے کمیشن نے پیرکوسابق صدرپرویز مشرف اور سابق وفاقی وزیر سمیر املک کے وکلا کے بیانات ریکارڈکرنے سے انکارکرتے ہوئے مذکورہ دونوں شخصیات کو ذاتی طور پرطلب کرلیا ہے۔


ذرائع کے مطابق کمیشن نے پرویزمشرف اور سمیر املک کو طلب کرتے ہوئے آپریشن سے متعلق بیانات ریکارڈکرانے کی ہدایت کی تھی۔ سابق صدر پرویزمشرف اور سمیرا ملک نے اپنے وکلا کوکمیشن کے سامنے پیش ہونے کیلیے بھیجا۔ ذرائع کے مطابق کمیشن نے دونوں شخصیات کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوکربیانات ریکارڈ کرانے کاحکم دیاہے۔

Recommended Stories

Load Next Story