نواز شریف کو نااہل کرانے میں خواجوں کا بڑا ہاتھ ہے اعجاز الحق

سعد رفیق پہلے اپنے والد کے قاتلوں کا نام لینے کی جرات کریں پھر آرمی کے جرنیلوں پر تنقید کریں، سربراہ مسلم لیگ ضیا

سعد رفیق پہلے اپنے والد کے قاتلوں کا نام لینے کی جرات کریں اس کے بعد آرمی کے جرنیلوں پر تنقید کریں، سربراہ مسلم لیگ ضیا۔ فوٹو : فائل


مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجاز الحق نے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کے اس بیان کہ ''ڈکٹیٹروں کو رونے والا کوئی نہیں ہوتا'' پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سعد رفیق پہلے اپنے والد کے قاتلوں کا نام لینے کی جرات کریں اس کے بعد آرمی کے جرنیلوں پر تنقید کریں۔

اعجاز الحق نے گزشتہ روز بلکسر کے مقام پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ن لیگ ملک کی سب سے بڑی مسلم لیگ ہے مگر آج جس حالت سے دوچار ہے اس میں ایسے خواجوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ ان جیسے لوگوں نے نواز شریف کو نا اہل کروایا، یہ روزانہ جے آئی ٹی کی پیشی کے بعد سڑک پر کچہری نہ لگاتے تو آج میاں صاحب حکمراں ہوتے۔

Load Next Story