ای سی او ممالک کی پارلیمانی اسمبلی قائم چارٹر پر دستخط فہمیدہ مرزا ایگزیکٹو کونسل کی صدر منتخب

افغانستان پیکوکانائب صدرہوگا،دوسری کانفرنس آئندہ سال کابل میں بلانیکافیصلہ ،خطے میںمثبت تبدیلی آئیگی، سیکریٹری جنرل

پارلیمانی اسمبلی تنظیم کونئی بنیادفراہم کریگی،فہمیدہ مرزا کا افتتاحی سیشن سے خطاب،ویمن پارلیمنٹرنیزفورم کے قیام پربھی اتفاق فوٹو: فائل

اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او)کے رکن ممالک کی پارلیمانی اسمبلی قائم کردی گئی اوررکن ممالک نے چارٹر پر دستخط کردیئے ہیں۔

رکن مملک نے اس عزم کااظہار کیا ہے پارلیمانی اسمبلی خطے کے 40 کروڑ عوام کی زندگی میں مثبت تبدیلی لائیگی۔ای سی اوممالک کی پارلیمانی اسمبلی کی پہلی کانفرنس اسلام آبادمیں سپیکرقومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی صدارت میں ہوئی،افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ایکوکے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر شامل عیلس کروف نے کہاکہ خطہ انسانی و قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔




رکن ممالک کے درمیان بامقصد تعاون عوام کی زندگیوںمیںتبدیلی لاسکتاہے،ترک سپیکرسیمل سیسک نے کہاکہ پارلیمانی اسمبلی کے فورم کی کمی شدت سے محسوس کی جارہی تھی،ایرانی اسپیکرعلی لاریجانی نے کہاکہ ایکو اسمبلی سے خطے کے تجربات سے استفادہ اٹھانے میں مددملے گی۔

تاجکستان کے پارلیمنٹ کے سپیکر شکرجان ظیروف نے کہا کہ ایکو چارٹر سے خطہ میں انسانی ترقی کی راہ ہموارہوگی،افغان ڈپٹی سپیکر نعمت اللہ نے کہا کہ ایکو ممالک وسائل سے مالامال ہیں،ہمیں ان وسائل کوعوام کے فائدے کیلئے استعمال کرنا ہوگا ۔اس سے قبل ای سی اوکی پارلیمانی اسمبلی (پیکو)کی ایگزیکٹوکونسل کااجلاس میںڈاکٹر فہمیدہ مرزاکومتفقہ طور پر ایگزیکٹوکونسل کی صدراورافغانستان کو پیکو کا نائب صدر منتخب کیا گیا اور یہ فیصلہ ہوا کہ دوسری پیکو کانفرنس 2014 کے وسط میں کابل میں ہو گی۔
Load Next Story