احمدآباد بم دھماکوں کے ملزموں کے جیل سے فرارکا منصوبہ ناکام

20فٹ لمبی سرنگ پکڑی گئی،کھدائی کیلیے ٹوٹی پلیٹوں کا استعمال کیاگیا،جیل حکام

20فٹ لمبی سرنگ پکڑی گئی،کھدائی کیلیے ٹوٹی پلیٹوں کا استعمال کیاگیا،جیل حکام فوٹو: فائل

بھارتی ریاست گجرات کی سبرمتی جیل میں سرنگ کھودکر قیدیوں کے فرارکے ایک منصوبے کوناکام بنا دیا گیا ہے۔


بتایا گیا ہے کہ جس بیرک کے قریب یہ سرنگ کھودی جارہی تھی وہاں 2008ء کے بم دھماکوں کے 14ملزم قید تھے جن میں 57افرادہلاک ہوگئے تھے۔آئی جی پولیس پی سی ٹھاکرکے مطابق ان ملزموں میں سے تین نے اس بات کا اعتراف کرلیاہے کہ وہ اس کام میں ملوث تھے۔

سرنگ کی تیاری میں ملوث تمام قیدی کوالیفائیڈ انجینئرہیں۔ انھوںنے کھدائی کیلیے ٹوٹی ہوئی پلیٹوں سے کام لیا۔ وہ دوماہ سے کھدائی کررہے تھے اور یہ کام اس وقت کرتے تھے جب انھیں بیرک کے پیچھے باغیچے میں کام کیلیے بھیجاجاتاتھا ۔
Load Next Story