ارسا نے پنجاب سندھ کیلیے 1010 ہزار کیوسک پانی کم کر دیا
فیصلہ ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ کم ہونے پر کیا گیا،دونوں صوبوں کا احتجاج
فیصلہ ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ کم ہونے پر کیا گیا،دونوں صوبوں کا احتجاج۔ فائل فوٹو
ارسا نے دریائوں میں پانی کی قلت کے باعث پنجاب اور سندھ کے حصہ میں دس دس ہزار کیوسک پانی کی کمی کر دی۔ ارسا کے اس فیصلے کے خلاف دونوں صوبوں نے سخت احتجاج کیا ہے۔ ایکسپریس کو بتایا گیا ہے کہ ارسا نے موسمیاتی تبدیلیوں کے مشیر کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کی روشنی میں پنجاب اور سندھ کے پانی میں کمی کر دی ہے اور کہا ہے کہ سندھ اپنے حصہ سے 34 فیصد جبکہ پنجاب 30 فیصد پانی زیادہ استعمال کر رہا ہے۔
مون سون کی بارشوں میں تاخیر ہونے کی وجہ سے ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ کم ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے دونوں صوبوں کا پانی کم کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب سے پنجاب اور سندھ نے پانی کم کرنے پر ارسا کیخلاف شدید احتجاج کیا ہے اور کہا کہ اس سے فصلیں متاثر ہونگی اور زرعی پیداواری اہداف حاصل نہیں ہو سکیں گے جس کا ذمہ دار ارسا ہوگا۔ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق ارسا نے صوبوں کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں صوبہ پنجاب اور سندھ سے پانی کے حصوں میں مزید کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ ارسا نے واضح کیا ہے کہ صوبوں نے خود اپنے پانی کے حصوں میں کمی نہ کی تو ارسا خود کمی کر دے گا۔