- 3 ماہ کے دوران تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں 30 فیصد تک اضافہ
- تحریک عدم اعتماد کا پارلیمانی مقابلہ کرکے شکست دیں گے، شاہ محمود قریشی
- حکومت نے سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنےکے قواعد پر نظر ثانی کی حامی بھرلی
- پاکستانی کوہ پیماؤں کو ’کےٹو‘ سر کرنے کی مہم میں مشکلات کا سامنا
- زرداری اینڈ کمپنی بہت پیچھے رہ گئی 3 سال بعد بھی ان کا کوئی چانس نہیں،فواد چوہدری
- اسمارٹ فون کے لیے گوگل سرچ انجن ڈیزائن میں بنیادی تبدیلیاں
- خبردار! ہینڈ سینی ٹائزر بچوں کی آنکھوں کو نقصان پہنچارہے ہیں
- برازیل: کووڈ 19 کی سماجی بندش کے دوران طلاقوں میں ریکارڈ اضافہ
- کورونا سے مزید 23 افراد جاں بحق، 629 نئے کیسز رپورٹ
- دوحہ امن معاہدے پرنظرثانی ، خطہ پراثرات
- گھریلو ملازمین کے تحفظ کا قانون خوش آئند... عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا!!
- فاسٹ بولرز سے اہم ہتھیار چھیننے کی تیاری
- بگ بیش میں جیک ویدرلڈ ایک ہی گیند پر 2 مرتبہ رن آؤٹ ہوگئے
- پاکستان کو2،2 پیسرزواسپنرزکھلانے کا مشورہ
- دوحا معاہدے پرنظرثانی، امریکا کے پاس متبادل محدود، پاکستانی عہدیدار
- تجارتی تعلقات بڑھانے کیلیے مشرقی ممالک پر توجہ کی ضرورت
- تحریک چلانے کے طریقہ کار پر اختلاف، پی ڈی ایم خطرے میں
- مقبوضہ کشمیر جعلی مقابلے؛ شہید نوجوانوں کے لواحقین میتوں کے منتظر
- کھوکھرپیلس کا کچھ حصہ مسمار، سوا ارب کی 38 کنال زمین واگزار
- غیرقانونی GSM ایمپلی فائرزکا استعمال، بھاری ریونیو کا نقصان
چیئرمین بورڈ کا عہدہ بظاہراعزازی، مراعات بے شمار

چار گھریلو ملازمین،گھر پر ایک لینڈ لائن اور ایک موبائل فون،میڈیکل کی سہولت فوٹو: فائل
کراچی: چیئرمین پی سی بی کا عہدہ بظاہر تو اعزازی مگر مراعات بے شمار ہیں، نجم سیٹھی بھی بھرپور انداز سے ان سے فائدہ اٹھا سکیں گے، انھیں ہر ماہ لاکھوں روپے خود پر خرچ کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی سربراہی کو وزیر اعظم کے بعد ملک کا دوسرا بڑا عہدہ قرار دیا جاتا ہے، اسی لیے بڑی بڑی سیاسی شخصیات اسے پانے کیلیے بے چین رہتی ہیں، ہروقت میڈیا کی توجہ بنے رہنا اور غیر ملکی دوروں کے ساتھ دیگر مراعات بھی اس کی بڑی وجہ ہیں۔ نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ کے پاس موجود دستاویز کے مطابق چیئرمین کو کوئی تنخواہ نہیں ملتی مگر اس کے بغیر ہی لاکھوں روپے ہر ماہ اس پر خرچ ہو جاتے ہیں،اسے مکمل سہولتوں سے آراستہ رہائش یا اس مد میں ایک لاکھ روپے ماہانہ دیے جاتے ہیں، ایک 3500 سی سی کار بمعہ ڈرائیور بھی اسے استعمال کیلیے ملتی ہے،شہر سے باہر جانے پر بھی اسے یہی سہولت حاصل ہوتی ہے۔
وہ بجلی، پانی اور گیس کے گھریلو بلوں کی ادائیگی یا اس مد میں 40 ہزار روپے ماہانہ لے سکتا ہے، اسے سیکیورٹی گارڈز سمیت چار گھریلو ملازمین فراہم کیے جاتے ہیں، گھر پر ایک لینڈ لائن اور ایک موبائل فون بھی اسے ملتا ہے۔ اپنے اور اہلیہ کیلیے وہ تمام میڈیکل سہولتیں بھی پانے کا اہل ہوتا ہے، چیئرمین پی سی بی کو آفیشل دوروں پر اہلیہ کے ساتھ فرسٹ کلاس میں فضائی سفر کی سہولت حاصل ہوتی ہے، وہ فائیو اسٹار ہوٹلوں میں قیام کرتا ہے، اس دوران ڈومیسٹک دورے پر یومیہ 10 ہزار اور غیر ملکی ٹور پر رہائش کے ساتھ300(پاکستانی 30ہزار روپے سے زائد) جبکہ بغیر رہائش650 ڈالر یومیہ (پاکستانی 65 ہزار روپے سے زائد)الاؤنس دیا جاتا ہے، بزنس انٹرٹینمنٹ کی مد میں چیئرمین بغیر کسی حد کے رقم خرچ کر سکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔