آئرش گالفر روری میکلروئے خلانورد کے روپ میں گالف کورس پہنچ گئے

اس سے قبل میکلروئے سپر مین کے روپ میں بھی گالف کورس پر جلوہ گر ہوچکے ہیں

فوٹو : فائل

آئرش گالفر روری میکلروئے خلانورد کے روپ میں گالف کورس پہنچ گئے۔


انھوں نے یہ روپ پی جی اے چیمپئن شپ سے قبل دھارا، ان کا مقصد لوگوں کو حیران کرنا نہیں بلکہ وہ ایک تشہیری ویڈیو میں کام کررہے تھے، ان کے ساتھ ماسٹرز چیمپئن سرگیو گارشیا بھی موجود رہے۔

دونوں ہی سر سے پائوں تک خلانورد کے لباس میں ملبوس تھے، یہ پہلا موقع نہیں جب میکلروئے نے کوئی منفرد روپ دھارا، اس سے قبل وہ سپر مین کے روپ میں بھی گالف کورس پر جلوہ گر ہوچکے ہیں۔
Load Next Story