کھپرو بینک افسر کو بیٹی سمیت گھر میں گھس کر قتل کر دیا گیا
نامعلوم افراد نے کلہاڑیوں کے پے در پے وار کیے، دہرے قتل سے علاقے میں خوف و ہراس، قاتلوں کو جلد پکڑ لیں گے، پولیس
بینک افسر کی چھوٹی بیٹی اسکول سے آئی تو باپ اور بہن کی لاشیں دیکھ کر اہل علاقے کو اطلاع دی۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
کھپرو کے علاقے ریاض کالونی میں نامعلوم افراد دن دیہاڑے بینک افسر کے گھر میں داخل ہو کر کلہاڑیوں کے پے در پے وار کرکے باپ اور بیٹی کو قتل کرکے فرار ، دہرے قتل کی واردات کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کھپرو کے نواحی علاقے سامارو شاخ کے رہائشی ریٹائرڈ بینک افسر محمد آچرمری کے ریاض کالونی میں واقع گھر میں گھس کر نامعلوم افراد نے دن دیہاڑے محمد آچر مری اور اس کی جواں سال بیٹی فوزیہ کو کلہاڑیوں کے پے در پے وار کرکے قتل کر دیا، بینک افسر کی چھوٹی بیٹی اسکول سے آئی تو باپ اور بہن کی لاشیں دیکھ کر اہل علاقے کو اطلاع دی۔
اطلاع ملنے پر ایس ڈی پی او یونس بلوچ نے جائے وقوع پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلیے تعلقہ اسپتال پہنچایاجہاں لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے فوزیہ مری کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سانگھڑ بھیج دیا گیا۔ دن دیہاڑے دہرے قتل کی واردات کے بعد علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ ایس ڈی پی او محمد یونس بلوچ نے بتایا کہ پولیس کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جبکہ قتل کے وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے اور اس ضمن میں پولیس پارٹی تشکیل دی گئی ہے اور جلد قاتلوں کو گرفتار کر لیا جائیگا۔