سعد رفیق پھسل کر گاڑی سے نیچے گر کر زخمی ہوگئے

وفاقی وزیر اور پولیس اہلکار دونوں کو زیادہ چوٹیں نہیں آئیں۔

وفاقی وزیر اور پولیس اہلکار دونوں کو زیادہ چوٹیں نہیں آئیں۔ فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی میں شریک وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پاؤں پھسلنے سے گاڑی سے نیچے گرکر زخمی ہوگئے تاہم زیادہ چوٹیں نہیں آئی۔


ریلی کے دوران خواجہ سعد رفیق گاڑی کی چھت سے نیچے اتررہے تھے کہ پاؤں پھسلنے سے زمین پر گر پڑے۔ انھیں سنبھالنے کی کوشش میں ایک پولیس اہلکار بھی نیچے آ گرا تاہم وفاقی وزیر اور پولیس اہلکار دونوں کو زیادہ چوٹیں نہیں آئیں۔ اس کے بعد وزیر ریلوے کنٹینر میں چلے گئے۔

دوسری جانب مندرہ کے قریب ایک اور واقعے میں سابق وزیراعظم کے قافلے میں سیکیورٹی اسکواڈ کی گاڑی کے ٹائر سے ٹکرا کر ن لیگ کا ایک کارکن مجاہد حسین زخمی ہوگیا۔
Load Next Story