قیوم آبادریٹائرڈ سرکاری افسر نے بیٹے کوگولی مارکر ہلاک کردیا
خالد باپ کو قتل کی دھمکی دے رہا تھا کہ جھگڑے کے دوران گولی چل گئی.
مقتول نے چند ماہ قبل دوسری شادی کی تھی، مکینوںکی ایکسپریس سے بات چیت فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
قیوم آباد میں ایف آئی اے کے ریٹائرڈ افسر نے38سالہ بیٹے کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور فرار ہو گیا۔
مقتول اپنے باپ کو قتل کی دھمکی دے رہا تھا کہ جھگڑے کے دوران بیچ بچاؤ کراتے ہوئے گولی چل گئی، مقتول نے پہلی شادی کزن سے کی تھی جسے طلاق دے کر چند ماہ قبل ایک لڑکی سے محبت کی شادی کر لی تھی۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے مکان نمبر8گلی نمبر 17سیکٹرCقیوم آباد کے رہائشی محبوب عالم نے گھر میں جھگڑے کے دوران 38سالہ بیٹے خالد محبوب کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور فرار ہوگیا،مقتول کی لاش جناح اسپتال لائی گئی ، علاقہ مکینوں نے ایکسپریس کو بتایا کہ خالد کوئی کام نہیں کرتا تھا ، مقتول کی چچا کی لڑکی سے شادی ہوئی تھی جس سے اس کی2 بیٹیاں ہیں، کچھ عرصہ قبل اس نے اہلیہ کو طلاق دیدی تھی اور دوسری شادی کر لی تھی،مقتول3بھائیوں میں بڑا تھا، آبائی تعلق پنجاب کے علاقے نارووال سے تھا۔
ملزم محبوب عالم ایف آئی اے سے بطور سب انسپکٹر ریٹائر ہوا تھا، مقتول باپ کی بہت زیادہ نا فرمانی کرتا تھا حالانکہ اس کے والد گذشتہ کئی سالوں سے اس کا اور اس کے بچوں کا خرچہ پورا کر رہے تھے ، 2005 میں بھی باپ بیٹوں میں جھگڑا ہوا تھا جس پر باپ نے مشتعل ہو کر بیٹے کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا ، منگل کی صبح خالد نے والد سے خرچے کے لیے پیسے مانگے تھے جس پر دونوں باپ بیٹوں میں جھگڑا شروع ہو گیا شور شرابہ سن کر سامنے والے گھر میں رہائش پذیر سابق ناظم وقار شاہ اور دیگر افراد آگئے ، خالد نے باپ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔
جس پر اس کا باپ بھی پستول نکال کر لے آیا اور دونوں باپ بیٹے ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہو گئے اسی دوران اچانک گولی چل گئی اور خالد کے سینے میں ایک گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی ، ملزم موقع سے فرار ہو گیا ، مقتول کی لاش وقار شاہ اور دیگر اسپتال لے گئے جہاں مقتول کا بھائی زاہد بھی پہنچ گیا جس نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ اس کا بھائی باپ سے بہت زیادہ بدتمیزی کرتا اکثر مغلظات بھی بکتا تھا ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش اس کے بھائی کے سپردکردی ، مقتول کی نماز جنازہ گھر کے قریب مسجد میں ادا کی گئی جبکہ قیوم آباد ڈی ایریا قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔