بنارس چوک 66 انچ قطرکی فراہمی آب کی لائن پھٹ گئی
لائن غیرقانونی ہائیڈرنٹس کو پریشر سے پانی فراہم کرنے کی کوشش میں پھٹی ہے۔
اطراف کے علاقوں میں بدترین پانی کا بحران،مکینوں کاغیرقانونی ہائیڈرنٹس پر دھاوا. فوٹو: فائل
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے انتظامیہ کی طرف سے غیرقانونی ہائیڈرنٹس کو پریشر کے ساتھ اضافی پانی دینے کی ہدایت پر بنارس چوک کے قریب66 انچ قطر کی فراہمی آب کی لائن پھٹ گئی ہے جس سے بنارس چوک سمیت اطراف کے علاقوں میں بدترین پانی کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔
جبکہ علاقہ کے مکینوں نے اس صورتحال پر غیرقانونی ہائیڈرنٹس پر دھاوا بول کر توڑپھوڑ بھی کی، باخبر ذرائع نے کہنا ہے کہ حب کینال میں تعمیراتی کام کے باعث اس علاقے میں پانی کی فراہمی بند تھی تاہم واٹربورڈ کی انتظامیہ نے صرف اس غیرقانونی ہائیڈرنٹس کو پانی فراہم کرنے کے لیے انڈس ریور سے آنے والے پانی سے اس لائن میں فراہمی آب شروع کروائی اس پانی کی سپلائی اتنے پریشر سے کی گئی جس سے لائن پھٹ گئی اور پورا علاقہ زیر آب آگیا،درجنوں گھروں میں پانی داخل ہوگیا، علاقہ مکینوں کا قیمتی سامان تباہ ہوگیا جس پر علاقے کے عوام شدید مشتعل ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ ہائیڈرنٹس کو غیرقانونی ہونے کے باوجود دو دو کنکشن دیے گئے ہیں جس سے علاقے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہوگیا ، واٹربورڈ کی طرف سے جاری کیے جانے والے اخباری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ شب 3 بجے قصبہ بنارس کے قریب پانی کی66انچ ڈایا قطر پائپ لائن پر لگی ہوئی 24 انچ کی ٹی زنگ آلود ہونے کی وجہ سے نکل گئی اور پائپ لائن سے پانی بہنے لگا تاہم اطلاع ملتے ہی ایم ڈی واٹر بورڈ کی ہدایت پر واٹر بورڈ کے متعلقہ عملے نے مو قع پر پہنچ کر مر مت کا کام شروع کر دیا۔