جامعہ کراچی کے دبئی کیمپس کا قیام کھٹائی میں پڑگیا
یونیورسٹی کے شراکت دار پر اعتراض،اماراتی تعلیمی کمیشن نے فیصلے سے آگاہ کردیا
مستحکم ادارے کی تلاش پر غور،سینڈیکیٹ کا اجلاس طلب، معاملے پر بحث ہوگی۔ فوٹو: فائل
متحدہ عرب امارات نے جامعہ کراچی کودبئی میں ''اوورسیزیونیورسٹی کیمپس''کے قیام سے روک دیا ہے اوراس سلسلے میں متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ تعلیم سے متعلق ایجوکیشن کمیشن نے جامعہ کراچی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔
جس میں جامعہ کراچی سے کہا گیا ہے کہ جامعہ کراچی اپنے موجودہ شراکت دارکے ساتھ دبئی میں کیمپس نہیں کھول سکتی اس فیصلے کے بعد جامعہ کراچی کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں اوورسیزکیمپس کے قیام کا منصوبہ عارضی طورپرروک دیاگیا ہے اوراس معاملے کوجامعہ کراچی کی سینڈیکیٹ کے اجلاس میں بحث کے لیے شامل کرلیا گیا ہے سینڈیکیٹ کا اجلاس ہفتہ 16فروری کو شیخ الجامعہ کے زیرصدارت منعقدہوگا جس میں جامعہ کراچی کے اوورسیز کیمپس کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے گی۔
جامعہ کراچی کے ذرائع نے ''ایکسپریس''کوبتایاکہ جامعہ کراچی جس ادارے کی شراکت سے دبئی میں اوورسیز کیمپس کے قیام کی کوشش کررہی تھی اس پرمتحدہ عرب امارات کے ایجوکیشن کمیشن نے اعتراض کیا ہے اورتکنیکی بنیادوں پرمتعلقہ ادارے کے ساتھ یونیورسٹی کیمپس کھولنے کی درخواست مستردکردی گئی ہے ذرائع کا کہنا تھا کہ اب جامعہ کراچی متحدہ عرب امارات میں اوورسیزکیمپس کے قیام کے لیے کسی دوسرے مستحکم ادارے کے ساتھ شراکت داری پر غورکرے گی۔