عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلیے اقدامات کیے جائیں ٹائون ایڈمنسٹریٹر
منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے، نادر وسان کو بریفنگ، پارکوں کی صورتحال بہتر بنائی جائے،ایڈمنسٹریٹر سائٹ ٹائون.
ایم پی اے نشاط ضیااور ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی حمادیہ روڈ پر کارپیٹنگ کا معائنہ کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس
ٹائون ایڈمنسٹریٹرز نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلیے اقدامات کیے جائیں۔
چیف آفیسرصدرٹائون عاصم علی خان نے کہا ہے کہ محدود وسائل کے باوجودصدرٹائون انتظامیہ عوام کو صحت وصفائی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلیے کوشاں ہے، ان خیالات کااظہارانھوں نے کلفٹن بلاک 2میں چوک ہوجانے والے سیوریج نالے کی صفائی کے جاری کام کے معائنے کے موقع پرکیا، ٹی او آئی ایس سلیم عارف ، ڈائریکٹرپارکس قمرمسعودی ودیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
چیف آفیسرعاصم علی خان نے کہاکہ ایڈمنسٹریٹرکراچی محمدحسین سیّد کی خصوصی ہدایت پر کے ایم سی اور صدرٹائون کی مشترکہ ٹیم ضروری مشینری کے ذریعے مذکورہ نالے کی صفائی کاکام انجام دے رہی ہے ،بلدیہ ٹائون کے ایڈمنسٹریٹر محمد ظفرخان نے افسران و عملے کو ہدایت کی ہے کہ ٹائون کی حدود میں جاری صفائی ستھرائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلیے خصوصی اقدامات کیے جائیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹائون کی یونین کونسل نمبر7کے مختلف علاقوں میں جاری صفائی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پرٹائون افسران سبطین، وسیم صدیقی، شاہنواز بھٹی، مرزا آصف بیگ، ڈاکٹر راشد مرزا و دیگر بھی موجود تھے،ایڈمنسٹریٹر بن قاسم ٹائون نادرعلی وسان نے ترقیاتی اسکیموں اور صفائی کے مختلف امورکا جائزہ لینے کے سلسلے ٹی او انفرا طارق مغل و ٹی او ریگولیشن فضل محمود گل کے ہمراہ بھینس کالونی کا تفصیلی دورہ کیا،ایڈمنسٹریٹر سائٹ ٹائون عمران اسلم نے یوسی ون میں ماڈل پارک کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ پارکوں کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلیے خصوصی اقدامات کیے جائیں، پارکس و پلے گراؤنڈز میں سہولیات کی فراہمی سے ہی ہم اپنے مستقبل کے معماروں کی توجہ کھیل کود کی جانب مبذول کروانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔