ثنا اللہ کو اغوا کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اے این پی
ثنااللہ کو اغواکے بعد بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کرکے ان کی لاش عباس ٹائون کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے تھے.
ثنااللہ کو اغواکے بعد بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کرکے ان کی لاش عباس ٹائون کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے تھے. فوٹو: فائل
عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے اعلامیے کے مطابق گزشتہ صبح ابو الحسن اصفہانی روڈ سے دو تشدد زدہ لاشوں میں سے ایک عوامی نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ گلشن ٹائون یونین کونسل نمبر 11 وارڈ کے کارکن ثنا اللہ کی تھی۔
ملزمان نے ثنااللہ کو اغواکے بعد بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کرکے ان کی لاش عباس ٹائون کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے تھے ان کا آبائی تعلق کربلا ضلع پشین بلوچستان سے تھا ، تدفین کے لیے جسد خاکی ان کے آبائی گائوں روانہ کردیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان اور صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید نے عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری الطاف خان کے والد محمد حیات کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں پوری پارٹی الطاف خان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔