عراق میں بم دھماکے فائرنگ 6 فوجیوں سمیت 11افراد ہلاک

موصل میں فوجی اڈے کے قریب خودکش حملہ آورنے بارودسے بھری گاڑی کودھماکے سے اڑادیا،میاں بیوی .سمیت3افرادقتل

کرکوک میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹ گیا،پولیس اہلکار ہلاک، بغداد میں4بم دھماکے اورپرتشدد واقعات، مجموعی طور پر 12 زخمی. فوٹو: رائٹرز

عراق میں پرتشدد واقعات کے نتیجے میں6فوجیوں سمیت11 افرادہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق موصل شہرمیں فوجی اڈے کے قریب خودکش حملہ آورنے بارودسے بھری گاڑی کودھماکے سے اڑا دیا جس میں 6 فوجی ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے، کرکوک میں ایک سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکارہلاک اور2زخمی ہوگئے۔




بغداد میں 4 بم دھماکوں اور دیگر پرتشدد واقعات میں ایک افرادہلاک اورتین زخمی ہوگئے، کسی نے دھماکوں کی ذمے داری قبول نہیں کی۔دریں اثنا موصل میں ہی فائرنگ کرکے ایک گھر میں میاں بیوی سمیت 3 افراد کوقتل کردیا گیا ہے۔
Load Next Story