لاہور ہائیکورٹ نے ایل پی جی پر پٹرولیم ٹیکس کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
جعلی ڈگری کیس میں سابق وفاقی وزیرکی عبوری ضمانت میں 20 فروری تک توسیع،دہری شہریت کے حوالے سے دائردرخواست پردلائل طلب.
بینظیرقتل کیس کا ریکارڈ ٹرائل کورٹ سے طلب، عدالت نے تمام وکلا کو 13 فروری کوپیش ہونے کے نوٹس جاری کردیے۔ فوٹو: فائل
لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے ایل پی جی پر عائد پٹرولیم ٹیکس کانوٹیفیکشن معطل کرتے ہوئے اوگرا حکام کو نوٹس جاری کردیے۔
فاضل جج نے یہ حکم ایل پی جی کمپنیوں کی طرف سے پٹرولیم ٹیکس کے نفاذ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے بعد جاری کیا۔ درخواست گزار کمپنیوں کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ایل پی جی پٹرولیم ٹیکس کے نفاذ کا نوٹیفیکیشن یکم فروری کو جاری کیا گیا تھا جس کے بعد ایل پی جی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین اور ٹرانسپورٹرز کے لیے ایل پی جی مہنگی ہو چکی ہے اورانھیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اوگرا کا یہ اقدام غیر قانونی ہے۔
فاضل جج نے درخواست منظور کرتے ہوئے ایل پی جی پرعائد پٹرولیم ٹیکس کانوٹیفیکشن معطل کر دیا اور اوگرا حکام سے28 فروری کو جواب طلب کر لیا۔ دریں اثنا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ناصر سعید شیخ نے دہری شہریت رکھنے والے سیاستدانوں کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کیلیے دائردرخواست پرقابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کر لیے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد حمید ڈار نے سابق وفاقی وزیر کی جعلی ڈگری کے مقدمے میں عبوری ضمانت میں 20 فروری تک توسیع کردی۔
منگل کو عدالت کے روبرو پراسیکیوٹر جنرل پنجاب صداقت علی خان نے موقف اختیار کیا کہ سابق وفاقی وزیرغلام سرور کا جعلی ڈگری کے مقدمے میں جرم ثابت ہوچکا ہے لہذا عبوری ضمانت خارج کی جائے۔ عدالت کے روبروغلام سرور کی جانب سے بتایا گیاکہ الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں مقدمہ سیاسی بنیاد پر درج کیا گیا۔ عدالت نے دونوں جانب سے موقف سننے کے بعد غلام سرور کی عبوری ضمانت میں 20فروری تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا کوبحث کرنے کی ہدایت کر دی۔
آئی این پی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کا ریکارڈ ٹرائل کورٹ سے طلب کرتے ہوئے تمام ملزمان کے وکلا کو 13 فروری تک عدالت میں پیش ہونے کے نوٹسز جاری کر دیے۔ منگل کو جسٹس بابرعلی نجفی اورمظاہر علی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ایف آئی اے کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست میں ایف آئی نے موقف اختیار کیا کہ 1997 کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ٹرائل کورٹ روزانہ کی بنیاد پر مقدمے کی سماعت کا پابند ہے لہٰذا عدالت ٹرائل کورٹ کو روزانہ کی بنیاد پر مقدمے کی سماعت کا حکم دے۔