القاعدہ میں شامل امریکی وبرطانوی جنگجو بھی مارے گئےطالبان

انکشاف6 فروری کوجہادی ویب سائٹس کو بھیجی گئی ایک ویڈیو میں کیا گیا.

مرنے کی تاریخ اور جگہ کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں، امریکی ادارہ’سائٹ‘. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

تحریک طالبان پاکستان نے کہا ہے کہ القاعدہ میںشامل امریکی اور برطانوی جنگجو مار دیے گئے۔

اس کا انکشاف تحریک طالبان پاکستان کے زیر انتظام کام کرنے والے میڈیا ادارے عمر اسٹوڈیو کی طرف سے 6فروری کو جہادی ویب سائٹس کو پوسٹ کی گئی12منٹ اور 56 سیکنڈ کی ایک ویڈیو میںکیا گیا۔ ویڈیو میں امریکی کا نام انعام اور برطانوی کا عباس بتایا گیا ہے جسے امریکی مانیٹرنگ سروس کے ادارے 'سائٹ' کے مطابق پہلے جاری شدہ ایک ویڈیو میں عمر البریطانی کے نام سے شناخت کیا گیا تھا اور اس نے انگریزی میں تقریر بھی کی تھی۔ ان کے مرنے کی تاریخ اور جگہ کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔




ویڈیو میں عباس کو سیاہ پگڑی پہنے، گھنی ڈاڑھی میں دکھایا گیا ہے جبکہ انعام کے لبوں پر دھیمی مسکراہٹ ہے۔ ویڈیو کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوتا ہے۔ سلائیڈ شو میں اسامہ بن لادن کی بھی تصویر شامل ہے اور حکیم اللہ محسودکو کہتے دکھایا گیا ہے کہ مرحوم نے اس دنیا میں بہت تکلیفیں اٹھائیں لیکن اللہ کے فضل و کرم سے شہادت کے اعلیٰ مرتبے پر فائز ہوئے۔ واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پر پاکستانی نژاد امریکی فیصل شہزاد کو تربیت دینے کا الزام ہے۔ فیصل شہزادکو نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں بم دھماکے کی سازش کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
Load Next Story