واجد ضیا نے اسلام آباد سے باہر سیکیورٹی کے لیے درخواست دیدی
آئی جی اسلام آباد اورکمشنرکو سیکیورٹی کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔
آئی جی اسلام آباد اورکمشنرکو سیکیورٹی کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔ فوٹو: فائل
پانامالیکس کیس کی تحقیقات کے لیے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ واجد ضیا نے اسلام آباد سے باہر سیکیورٹی کیلیے رجسٹرار سپریم کورٹ کو درخواست دیدی۔
ذرائع کے مطابق واجد ضیا کی درخواست پر رجسٹرار آفس نے سیکیورٹی فراہم کرنے کیلیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے، تاہم رجسٹرار آفس کا خط موصول ہونے پر وزارت داخلہ نے واجد ضیا کی سیکیورٹی سے متعلق احکام جاری کر دیے ہیں اوراس سلسلے میں ڈی جی رینجرز کو خط لکھ دیا گیا ہے جبکہ اس ضمن میں آئی جی اسلام آباد اورکمشنرکو سیکیورٹی کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔