تیراہ میں لڑائی جاری 11شدت پسند ہلاک23 زخمی
انصارالاسلام نے دوبارہ اہم پہاڑوں پرقبضہ کر لیا، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ.
مردان کالج میں دھماکا، لیبارٹری مکمل تباہ، پولیس نے ایک مشکوک شخص گرفتار کرلیا. فوٹو: اے ایف پی/ فائل
خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں کالعدم شدت پسند گروپوں لشکراسلام اور انصارالاسلام کے درمیان جھڑپوں میں11 شدت پسندہلاک اور 23سے زائد زخمی ہو گئے۔
منگل کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق وادی تیرا ہ میں تحریک طالبان اور انصارالاسلام کے درمیان خونریز جھڑپیں ہوئیں،دونوں کالعدم تنظیموں کے درمیان تازہ لڑائی میں 11شدت پسند ہلاک اور23 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ تازہ جھڑپوں میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ نجی ٹی وی نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ انصارالاسلام نے اہم پہاڑوں پر واپس قبضہ کر لیا ہے۔
ادھرگورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مردان میں نامعلوم شرپسندوں نے کالج کی فزکس لیب میں بارودی مواد نصب کیا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور لیبارٹری مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ پولیس نے دھماکے کی جگہ سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا ۔