سب جانتے ہیں حملہ کتنا مہنگا پڑے گاایرانی اسپیکر
دنیا میں جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کا ذمے دارصرف امریکا ہے،ذرائع ابلاغ سے خطاب
دنیا میں جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کا ذمے دارصرف امریکا ہے،ذرائع ابلاغ سے خطاب. فوٹو ثنا
ایران نے منگل کواس بات کوتسلیم کیاہے کہ وہ اپنے ملک میں افزودہ کیے گئے یورینیم کواپنے ری ایکٹرزمیں ایٹمی ایندھن کے طورپراستعمال کررہاہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان رحیم مہمان پرست نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انکا ملک 20 فیصدتک افزودہ اپنایورینیم ایٹمی ری ایکٹرمیں استعمال کررہاہے اوراس حوالے سے تمام رپورٹس عالمی ایٹمی ایجنسی کوبھیج دی گئی تھیں۔20 فیصد تک یورینیم افزودگی ایک چھوٹا قدم ہے ،ایٹمی ہتھیاربنانے کیلیے 90 فیصدتک یورینیم افزودگی کی ضرورت ہوتی ہے۔
عالمی ایٹمی ایجنسی(آئی اے ای اے ) اورایران کے درمیان اس کے ایٹمی پروگرام پرمذاکرات آج(بدھ) پھرہورہے ہیں۔عالمی ایجنسی کوشبہ ہے کہ ایران پارچن کے فوجی اڈے پرایٹمی ہتھیاربنانے کی کوشش کررہاہے جس کی ایران تردیدکرتاہے۔پریس کانفرنس میں مہمان پرست نے کہاکہ اگران کے ملک کے ایٹمی حق کوتسلیم کرلیاجائے تووہ اس فوجی اڈے کے معائنے کوبھی تیارہے۔