ہاکس بے سینڈز پٹ پر پکنک مناتے ہوئے 6 افراد سمندر میں ڈوب گئے

2 لڑکیوں سمیت 6 افراد کو موجیں بہاکرلے گئیں، لائف گارڈز نے 2 لڑکیوں سمیت 4 افراد کو باہر نکال لیا

بڑے بھائی ذاکر اور ان کی بیٹی دعاکی لاشیں ملی ہیں، حمنا اور نبیل زیرعلاج ہیں، امین اور اسامہ کا پتہ نہ چل سکا، رشتے دار۔ فوٹو: فائل

سینڈزپٹ پر پکنک منانے کے دوران سمندر میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان لڑکیوں سمیت 6 افراد ڈوب گئے جس میں باپ اور بیٹی کی لاشیں نکال لی گئیں تاہم ڈوبنے والوں میں سے 2افراد کی تلاش جاری ہے۔


ہاکس بے کے تفریحی مقام سینڈزپٹ ہٹ نمبر N-24 میں نیوکراچی یوپی سوسائٹی سے پکنک منانے کیلیے آنے والے خاندان پر اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی جب سمندر میں نہاتے ہوئے 2 لڑکیوں سمیت 6 افراد کو بے رحم موجیں بہا کر لے گئیں، اس موقع پر ساحل پر موجود افراد کی چیخ و پکار سن کر وہاں پر موجود نیوی کے لائف گارڈز موقع پر پہنچ گئے اور سخت جدوجہد کے بعد 2 لڑکیوں سمیت4 افراد کو باہر نکال لیا جبکہ ڈوبنے والے 2 افراد کو کافی تلاش کیا تاہم ان کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔

اس حوالے متاثرہ خاندان سے تعلق رکھنے والے عمران نے بتایا کہ سمندر سے باہر نکالے جانے والوں میں سے ان کے بڑے بھائی 45 سالہ ذاکر اور ان کی بیٹی 16 سالہ دعا فاطمہ جاں بحق جبکہ17 سالہ حمنا اور نبیل کو بیہوشی کی حالت میں اسپتال لے جایا گیا ، ڈوب کر لاپتہ ہونے والوں میں 40 سالہ امین اور 20 سالہ اسامہ شامل ہیں۔
Load Next Story