پرویز مشرف نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر احمد قصوری کی پارٹی رکنیت ختم کردی

احمد رضا قصوری کو پارٹی میں گروپ بندی اور فیصل آباد جلسے میں اسٹیج پر بدتمیزی کا مظاہرہ کرنے پر پارٹی سے نکالا گیا۔

احمد رضا قصوری کو پارٹی میں گروپ بندی اور فیصل آباد جلسے میں اسٹیج پر بدتمیزی کا مظاہرہ کرنے پر پارٹی سے نکالا گیا۔ فوٹو : فائل

آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین جنرل (ر) پرویز مشرف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر چیف کوآرڈینیٹر احمد رضا قصوری کو برطرف کرتے ہوئے بنیاد پر کنیت ختم کردی۔


پارٹی ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ڈاکٹر محمد امجد بدستور اے پی ایم ایل کے سیکریٹری جنرل اوراپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، اس حوالے سے پارٹی حلقوں میں کیے جانیوالے پروپیگنڈے میں کوئی صداقت نہیں ہے، ترجمان نے کہاکہ احمد رضا قصوری نے پارٹی کے اندردھڑے بندی کو فروغ دیا اور سی ای سی کا خود ساختہ اجلاس بلاکرپارٹی کوکمزورکرنے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ احمد رضا قصوری کو پارٹی میں گروپ بندی اورفیصل آباد جلسہ کے دوران اسٹیج پربدتمیزی کا مظاہرہ کرنے پر اے پی ایم ایل سے نکالا گیا ہے۔
Load Next Story