ڈکیتی اور اقدام قتل کے ملزم کو 5 برس قید اور جرمانہ
ملزم زاہد قربان کی دوران سماعت طبی موت واقع ہوگئی تھی،ملزم کا کیس خارج کردیا تھا۔
مجرم نے اپنے ساتھی زاہد زمان کے ہمراہ شیرپائو کالونی میں مدعی فقیر محمد سے موبائل فون ، نقدی اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ فوٹو: فائل
اسسٹنٹ سول جج ملیر سکندر امیر پنہور نے ڈکیتی اور اقدام قتل میں ملوث ملزم گل بہادر کوجرم ثابت ہونے پر5 برس قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی .
استغاثہ کے مطابق 19اپریل2011 کو مجرم نے اپنے ساتھی زاہد زمان کے ہمراہ شیرپائو کالونی میں مدعی فقیر محمد سے موبائل فون ، نقدی اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھے، مدعی کی جانب سے پولیس کوفوری اطلاع کرنے پر تھانہ شرافی گوٹھ نے ملزمان کا تقاقب کیا اور مقابلے کے بعد ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا ، ملزم زاہد قربان کی دوران سماعت طبی موت واقع ہوگئی تھی،ملزم کا کیس خارج کردیا تھا۔