رانا ٹنگا نے سری لنکن بورڈ کے سربراہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا
سری لنکا کرکٹ اس وقت خراب ترین دور سے گزررہی ہے، اسکی ذمہ داری صرف پلیئرز پر نہیں ڈال سکتے، رانا ٹنگا
سری لنکا کرکٹ اس وقت خراب ترین دور سے گزررہی ہے، اسکی ذمہ داری صرف پلیئرز پر نہیں ڈال سکتے، رانا ٹنگا۔ فوٹو : فائل
KARACHI:
سابق سری لنکن کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے بھارت سے ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش پر بورڈ کے سربراہ تھلنگا سماتھی پالا سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔
سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اس شرمناک شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بورڈ سربراہ کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت میں رانا ٹنگا نے کہا کہ سری لنکا کرکٹ اس وقت خراب ترین دور سے گزررہی ہے، اسکی ذمہ داری صرف پلیئرز پر نہیں ڈال سکتے، ان کی حوصلہ شکنی کی جاتی اور اسکی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔