سپریم کورٹ نے الیکشن کے التواکی سازش ناکام بنادی ن لیگ
عدالت عظمیٰ کوطاہرالقادری کی تنقید کا ازخود نوٹس لینا چاہیے، مشاہداللہ، طارق عظیم،اعجازالحق
عدالت عظمیٰ کوطاہرالقادری کی تنقید کا ازخود نوٹس لینا چاہیے، مشاہداللہ، طارق عظیم،اعجازالحق فوٹو: فائل
مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مشاہداللہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں وفاق کے نمائندوں کے طرزعمل نے پیپلزپارٹی اور طاہر القادری کے گٹھ جوڑ کوبے نقاب کردیا ہے۔
حکومت نے نہایت چالاکی کے ساتھ طاہرالقادری کی توپوں کا رخ سپریم کورٹ کی جانب موڑدیا۔ میڈیا سے گفتگو میں ن لیگ کے رہنما سینیٹر طارق عظیم نے سپریم کورٹ میں طاہر القادری کی پٹیشن کے مسترد ہونے کو جمہوریت کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کا فیصلہ ان سیاسی جماعتوں کی حوصلہ افزائی کا باعث بنے گا جو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے ملک میں جمہوریت کا تسلسل چاہتی ہیں۔
اعجازالحق نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عام انتخابات کے ملتوی ہونے کی افواہیں ختم ہوگئی ہیں تاہم اگر پھر بھی کوئی سازش کرنے کی کوشش کرے گا تو تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہوکر اسے ناکام بنائیں گی، انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کے اعتراض کا جواب جمع کرادیا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے وہ تمام عناصر مایوس ہونگے جو الیکشن ملتوی کرانے کی سازشیں کرتے ہیں ۔