ولی بابرقتل کیس فیصل عرف موٹا کی سزائے موت کالعدم قرار
سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ بینچ کاکیس انسداد دہشت گردی عدالت کندھ کوٹ بھیجنے کا حکم
نائن زیروسے گرفتارفیصل عرف موٹا نے سزا کوچیلنج کیاتھا، عدالت کی ازسرنوسماعت کی ہدایت فوٹو : فائل
ISLAMABAD:
سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ بینچ نے ولی بابر شہید قتل کیس میں سزائے موت پانے والے ملزم فیصل عرف موٹا کی سزا کالعدم قرار دے دی۔
عدالت نے سزا کالعدم قرار دینے کے بعد کیس کو ماتحت عدالت بھیجنے کا حکم جاری کردیا، کیس کی سماعت کندھ کوٹ کی انسداد دہشت گردی عدالت کرے گی۔ فیصل عرف موٹا کو انسداد دہشت گردی عدالت نے مفرور ہونے پر سزائے موت سنائی تھی جبکہ اسے نائن زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔عدالت نے فیصل موٹا کے خلاف کیس کی ازسرنوسماعت کا حکم بھی جاری کیا۔ فیصل موٹا نے ولی بابر قتل کیس میں دی گئی سزا کو چیلنج کیاتھا۔
واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے رپورٹر ولی خان بابر کو13 جنوری2011کی رات دفتر سے گھر جاتے ہوئے لیاقت آباد میں فائرنگ کرکے شہید کیا گیا تھا۔