تھائی لینڈ میرینز کے اڈے پر حملہ 17شدت پسند ہلاک
100 سے زیادہ مسلح افراد نے بحری اڈے پر دھاوا بول دیا، جوابی کارروائی میں ہلاکتیں ہوئیں
100 سے زیادہ مسلح افراد نے بحری اڈے پر دھاوا بول دیا، جوابی کارروائی میں ہلاکتیں ہوئیں فوٹو فائل
لاہور:
جنوبی تھائی لینڈ میںعلیحدگی پسندوں نے ملائشیا کی سرحد کے قریب واقع تھائی میرینز کے اڈے پر حملہ کردیا۔ جوابی کارروائی میں17 حملہ آور مارے گئے۔
فوج کے ترجمان کرنل پرموت پرامین نے بتایا کہ ایک سو سے زیادہ مسلح افراد نے بحری اڈے پر حملہ کر دیا تھا جہاں ساٹھ میرینز متعین تھے۔ جوابی کارروائی کرتے ہوئے اس حملے کو ناکام بنا دیا گیا جس کے نتیجہ میں 17حملہ آور مارے گئے۔انھوں نے کہا کہ فوج کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ تھائی لینڈ کے جنوبی علاقوں میں مسلمان علیحدگی پسند سرگرم عمل ہیں۔