انڈونیشیا میں 3 گرجا گھروں پر پیٹرول بموں سے حملے

جکارتہ: انڈونیشیا میں 3 گرجا گھروں پر شر پسند عناصر نے پیٹرول بموں سے حملہ کر دیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

انڈونیشیا کی پولیس کے مطابق آج صبح سلاویزی جزیرے میں واقع 3 گرجا گھروں پر پیٹرول بموں سے حملے کئے گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ایک گرجا گھر میں پیٹرول بم کے حملے کے نتیجے میں آگ لگ گئی جس پرقابوپالیاگیا جبکہ دیگرگرجا گھروں کو بھی معمولی نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ سلاویزی جزیرے میں کافی عرصے سے مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان اختلاف چلے آرہے ہیں جس کے باعث ہونے والے ہنگاموں میں اب تک کئی افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوچکے ہیں۔