مسقط سے بے دخل21 پاکستانیوں کو جیل بھیج دیا گیا

تحقیقات کرنی ہے کہ انھیں کس نے بھیجا اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان گرفتار بھی کرنے ہیں۔

ایف آئی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان چند ماہ قبل سمندری راستوں کے ذریعے غیرقانونی طور پر مسقط گئے تھے تاہم مسقط حکام نے انھیں بے دخل کردیا تھا۔ فوٹو: فائل

مسقط سے بے دخل ہوکر کراچی آنے والے 21 پاکستانی شہریوں کو جیل بھیج دیاگیا۔


تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ایف آئی اے حکام نے مسقط سے بے دخل اور فارن ایکٹ کے الزام میں گرفتار اصغر علی، شبیر حسین، محمد شہباز، مسلم شاہ، سردار بابر سمیت 21 پاکستانیوں کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی سہیل احمد لغاری کے روبرو پیش کیا تھا، اس موقع پر ایف آئی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان چند ماہ قبل سمندری راستوں کے ذریعے غیرقانونی طور پر مسقط گئے تھے تاہم مسقط حکام نے انھیں بے دخل کردیا تھا اور انھیں گزشتہ روز کراچی پہنچنے پر حراست میں لیا گیا تھا، زیادہ تر ملزمان کا تعلق پنجاب اور سرحد سے ہے، تحقیقات کرنی ہے کہ انھیں کس نے بھیجا اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان گرفتار بھی کرنے ہیں۔
Load Next Story