ایمونائزیشن میں بہتری سے بیماریوں پر قابو ممکن ہے ڈاکٹر صغیر
سندھ میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات سے صورتحال میں بہتری آئی، وزیر صحت
عوام میںشعور بیدار کرنیکی ضرورت ہے، ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کے وفد سے ملاقات۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے روٹین ایمونائزیشن کی صورتحال میں بہتری لانے کے لیے ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کی جانب سے کیے جانے والے تعاون اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں روٹین ایمونائزیشن کی صورتحال یکساں نوعیت کی ہے جس میں بہتری لاکر متعدد بیماریوں پر قابو پانا ممکن ہے۔
وہ اپنے دفتر میں ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے، وفد میں ڈاکٹر نادیہ ٹیلب، ڈاکٹر رابرٹ کیزالہ، مس سیلنگیو دیگرشامل تھیں، صوبائی وزیر صحت نے وفدکواندرون سندھ میں پھیلنے والی خسرہ کی وبا کی صورتحال اور اس پر قابو پانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا، انھوں نے کہا کہ سندھ کے اضلاع میں ہنگامی بنیادوں پر مہم شروع کی گئی جس سے صورتحال میں بہتری دیکھنے میں آرہی ہے لیکن ابھی اس سلسلے میں کافی کام کرنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ حکومت سندھ صوبہ میں زچہ و بچہ کی صحت کے حوالے سے بھی متعدد پروگرامز پرکام کررہی ہے،عوام میں بیماریوں کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ روٹین ایمونائزیشن کی صورتحال کوبہتر بنایا جاسکے، انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ویکسینیٹرز کا کردار اہم ہے جبکہ اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ کوئی بھی بچہ ویکسین کی فراہمی سے نہ رہ جائے،اس موقع پر نمائندہ وفد نے محکمہ صحت سندھ کیخسرہ کی روک تھام کے لیے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہاکہ مربوط حکمت عملی کے تحت ملک بھر میں روٹین ایمونائزیشن کی شرح میں اضافہ کرنے کے لیے ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف اپنا کردار اداکرتے رہیں گے۔