طیارے میں جانے پر پی آئی اے اے ایس ایف اہلکار میں جھگڑا
انکوائری میں اے ایس ایف اہلکار ذمے دار قرار، کوارٹر گارڈ میں بند کر دیا گیا
انکوائری میں اے ایس ایف اہلکار ذمے دار قرار، کوارٹر گارڈ میں بند کر دیا گیا۔ فوٹو: فائل
بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرطیارے کے اندر جانے سے روکنے پر پی آئی اے اور اے ایس ایف کے اہلکاروں کے مابین جھگڑا ہو گیا۔
پی آئی اے سیکیورٹی کا اہلکارمحمد یونس ڈیوٹی کے سلسلے میں کوپن ہیگن جانے والے طیارے پر جانے لگا تو وہاں تلاشی کے معاملے پر اے ایس ایف اہلکارکاشف سے تلخ کلامی ہوگئی، اس کے بعد جب وہ دوبارہ طیارے کی سیڑھیاں چڑھنے لگا تو اے ایس ایف اہلکار نے کہا کہ جب تک سینئرافسر سے احکام نہیں آتے تمہیں طیارے پر نہیں جانے دوں گاجس پر پی آئی اے اہلکار نے کہا اگر تلاشی لینا ہے تو لے لیں ورنہ میں طیارے پر چلا جاؤں گا اس پر اے ایس ایف اہلکار نے مبینہ طور پر پسٹل نکال کرکہا اگر ایسا کیا تو شوٹ کردوں گا جس کے بعد پی آئی اے سیکیورٹی کا اہلکار واپس چلا گیا اور سینئر حکام کو بتایا۔
بعدازاں اے ایس ایس کے چیف سیکیورٹی آفیسر کو آگاہ کرنے پر اہلکار کیخلاف کارروائی کی گئی اور صورتحال معمول پر آگئی اور چیف سیکیورٹی آفیسر اے ایس ایف نے ابتدائی انکوائری کے بعد اے ایس ایف اہلکار کو قصور وار قرار دیتے ہوئے کواٹر گارڈ میں بند کرا دیا۔