بھتے کی طلبی پر دکان اور شادی لان پر بم پھینکے گئےپولیس

دکان اور لان پر بم حملوں کے مقدمات مالک اور سرکار کی مدعیت میں درج

دکان اور لان پر بم حملوں کے مقدمات مالک اور سرکار کی مدعیت میں درج فوٹو: فائل

لانڈھی میں الیکٹرونکس کی دکان پر دستی بم حملے اور نارتھ ناظم آباد میں شادی لان پر دستی بم پھینکنے کے مقدمات انسداد دہشت گردی اور ایکسپلوزیو ایکٹ کے تحت درج کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لانڈھی ٹیلی فون ایکسچینج کے قریب الیکٹرونکس شاپ پر دستی بم کے حملے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ اور ایکسپلوزیو ایکٹ کے تحت قائد آباد تھانے میں درج کیا گیا ،پولیس کے مطابق الیکٹرونکس شاپ کے مالک ابرار احمد ولد تاج محمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،دستی بم کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا اس سے قبل بھی 28 جنوری کو بھتہ نہ دینے پر ابرارالیکٹرانکس سے متصل شاپ طاہر الیکٹرونکس پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تھا، دکان کے مالک فیاض خان کو بھتے کی پرچی بھجوائی گئی تھی اور فون پر دھمکیاں مل رہی تھیں اور بدھ کو کیا جانے والا حملہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔




پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے،واضح رہے کہ بدھ کو لانڈھی میں الیکٹرونکس دکان پر دستی بم کے حملے میں 2 افراد زخمی ہو گئے تھے جبکہ دھماکے سے دکان کے شٹر اکھڑ گئے تھے،نارتھ ناظم آباد میں شادی لان پر دستی بم پھینکنے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ اور ایکسپلوزیو ایکٹ کے تحت تیموریہ تھانے میں درج کر لیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق دستی بم پھینکے کا واقعہ بھتے کی عدم ادائیگی کا شاخسانہ ہے،واضح رہے کہ بدھ کو نارتھ ناظم آباد بلاک این گلی نمبر 11 میں واقع شادی لان پر دستی بم پھینک کر ملزمان فرار ہو گئے تھے، خوش قسمتی سے دستی بم پھٹ نہیں سکا تھا۔
Load Next Story