گلستان جوہرماموں نے بھانجے اور اسکے دوست کو قتل کردیا
عمیر نے بھانجے شاہ رخ اور ریحان کو قلندر آباد بلایا ،رقم کی لین دین پر جھگڑا ہوگیا
عمیر نے بھانجے شاہ رخ اور ریحان کو قلندر آباد بلایا ،رقم کی لین دین پر جھگڑا ہوگیا فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
گلستان جوہر میں ماموں نے بھانجے اور اس کے دوست کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔
ملزم دہرے قتل کی واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا، تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 10 قلندر آباد گوٹھ میں ملزم عمیر سلطان نے اپنے بھانجے 18 سالہ شاہ رخ خان ولد نذیر خان اور اس کے دوست 20 سالہ ریحان ولد یار محمد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،ایس ایچ او گلستان جوہر ارشد گبول نے بتایا کہ ملزم نے اپنے بھانجے اور اس کے دوست کو قلندر آباد بلایا تھا جہاں ان میں رقم کے تنازع پر جھگڑا ہوگیا۔
انھوں نے بتایا کہ شاہ رخ کا دوست ریحان کمیٹی (بی سی) کی رقم لینے آیا تھا جہاں ان کا ملزم عمیر سلطان سے رقم کی لین دین پر جھگڑا ہوگیا اور اس دوران ملزم نے فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہوگیا،دہرے قتل کی واردات کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ خون میں لت پت نوجوانوں کی لاشیں کافی دیر تک جائے وقوع پر پڑی رہیں، مقتولین اور ملزم عمیر سلطان اسٹار بلیسنگ نزد رابعہ سٹی کے رہائشی ہیں جبکہ مقتول شاہ رخ کو سر پر گولی لگی تھی جبکہ مقتول ریحان کے سینے پر گولی لگی تھی،مقتولین کی میتیں جب ان کی رہائش گاہ پہنچیں تو کہرام مچ گیا، پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔