پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہرماہ کی یکم تاریخ کو مقرر ہونگی
ای سی سی ذیلی کمیٹی نے منظوری دیدی، وزارت پٹرولیم کی ہفتہ وار تعین کی درخواست مسترد
ای سی سی ذیلی کمیٹی نے منظوری دیدی، وزارت پٹرولیم کی ہفتہ وار تعین کی درخواست مسترد فوٹو اے ایف پی
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کی ذیلی کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ماہانہ بنیادوں پر مقرر کرنیکی منظوری دیدی ہے۔
اس ضمن میں ذیلی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کوکنوینرکمیٹی وزیرقانون فاروق نائیک کی زیرصدارت ہوا جس میں کہا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ماہانہ بنیادوں پر مقرر کرنے کی حتمی منظوری کیلیے رپورٹ ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے اورمنظوری کی صورت میں ہرماہ کی یکم تاریخ کو پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوںکا نفاذ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزارت پٹرولیم نے ہفتہ وارقیمتوںکے تعین کا میکنزم برقرار رکھنے کی درخواست کی تھی جسے مسترد کر دیا گیا۔ این این آئی کے مطابق 25 اکتوبرکوسپریم کورٹ کی آبزرویشن پر وزارت پٹرولیم نے ہفتہ وار تعین روک دیا تھا۔