خود کو وزیر اعظم کا بیٹا ظاہر کرنے والا جعل ساز گرفتار

امجد سے برآمدجعلی شناختی کارڈپرولدیت میں شاہد خاقان عباسی لکھا ہوا ہے

امجد سے برآمدجعلی شناختی کارڈپرولدیت میں شاہد خاقان عباسی لکھا ہوا ہے۔ فوٹو: فائل

سیکیورٹی اداروںکی نشاندہی پر ایس آئی یو پولیس نے ڈیفنس سے خود کو وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا بیٹا ظاہر کرکے جعل سازی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔


سیکیورٹی اداروں کی نشاندہی پر اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے ڈیفنس کے ایک مقام پر چھاپہ مار کر ملزم امجد ولد پرویز کو جعل سازی کے الزام میں گرفتارکرکے جعلی سرکاری دستاویزات اور سامان برآمدکرلیا۔

ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹر جمیل نے بتایاکہ ملزم امجد اپنے آپ کو وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا بیٹا ظاہر کرکے جعل سازی کرتا تھا اور اس کے پاس نادرا کا جعلی شناختی کارڈ ملاہے جس میں اس نے اپنے باپ کے نام کی جگہ شاہد خاقان عباسی لکھوایا ہوا تھا۔
Load Next Story