امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا صدر زرداری اور حنا کھر کو فون

دونوں رہنمائوں نے باہمی تعلقات کی بہتری کے لیے گفتگو کی اور اہم علا قا ئی اور عا لمی امور پر بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا

دونوں رہنمائوں نے باہمی تعلقات کی بہتری کے لیے گفتگو کی اور اہم علا قا ئی اور عا لمی امور پر بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا. فوٹو: فائل

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا ہے کہ صدر سے امریکی وزیر خاجہ جان کیری نے فون پر بات کی۔


دونوں رہنمائوں نے باہمی تعلقات کی بہتری کے لیے گفتگو کی اور اہم علا قا ئی اور عا لمی امور پر بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا، امریکی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف بھی کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکا اس جنگ میں پاکستان کی ہرممکن مدد کرے گا۔علاوہ ازیں جان کیری نے اپنی پاکستانی ہم منصب حنا ربانی کھر کو بھی فون کیا دونوں نے اتفاق کیا کہ مستحکم افغانستان امریکا اور پاکستان کے مفاد میں ہے ،حنا ربانی جان کیری کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انھوں نے قبول کرلی۔
Load Next Story