ق لیگ کو صوبائی سطح پر الیکشن کرانا ہونگےالیکشن کمیشن

وفاق کے عہدوں میں 4سال کی گنجائش درست ہے، الیکشن کمیشن کا جواب

وفاق کے عہدوں میں 4سال کی گنجائش درست ہے، الیکشن کمیشن کا جواب فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق ق لیگ کی درخواست پر جواب دے دیا۔

ق لیگ کو صوبوں اور کنونشن سطح پر انتخابات کرانا ہوں گے البتہ وفاق کے عہدوں میں چار سال کی گنجائش ہے۔ مسلم لیگ ق نے گذشتہ روز انٹرا پارٹی انتخابات کروانے سے متعلق انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارٹی آئین کے مطابق پارٹی انتخابات کروانے کیلئے ایک سال کی گنجائش باقی ہے جبکہ پارٹی انتخابات کروانے کے حوالے سے ق لیگ الیکشن کمیشن کی شرائط پوری کرچکی ہے لہذا ان کے پارٹی انتخابات جون 2013ء میں ہوں گے۔




اس جواب پر الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق 2012ء میں انٹرا پارٹی الیکشن کروانے تھے لیکن نہیں کرائے گئے ق لیگ کو صوبوں اور کنونشن کی سطح پر پارٹی انتخابات کروانا ہوں گے۔ دریں اثناء الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان کتاب کو بند رکھنے سے متعلق جے یو آئی (ف) کی درخواست مسترد کردی۔
Load Next Story