ٹینس اسٹارز میچز چھوڑ چھاڑ کر سورج گرہن کا نظارہ کرنے لگے

ایلزی کورنیٹ اور جینی بوچارڈ سمیت معروف کھلاڑیوں نے خصوصی چشمے پہن کر یہ تجربہ کیا

ایلزی کورنیٹ اور جینی بوچارڈ سمیت معروف کھلاڑیوں نے خصوصی چشمے پہن کر یہ تجربہ کیا۔ فوٹو : فائل

امریکا میں ٹینس اسٹارز میچ چھوڑ چھاڑ کر سورج گرہن کا نظارہ کرنے لگے۔


پیر کے روز امریکا کی بعض ریاستوں میں مکمل سورج گرہن ہوا تاہم کنیکٹیک میں یہ جزوی رہا، سورج اور زمین کے درمیان حائل ہونے والے چاند نے یہاں سورج کو 75 فیصد اپنی اوٹ میں ڈھانپا ہوا تھا، میچز صبح دس بجے ہی شروع کردیے گئے تھے۔ ایلزی کورنیٹ اور جینی بوچارڈ سمیت معروف کھلاڑیوں نے خصوصی چشمے پہن کر یہ تجربہ کیا جب کہ سورج گرہن کی وجہ سے کنیکٹیکٹ ٹینس ایونٹ میں میچز کے اوقات ہی تبدیل کرنا پڑ گئے تھے۔
Load Next Story