نوابشاہ صد سالہ تقریبات کا آغاز 100پونڈ وزنی کیک کاٹا گیا
انعقاد پر پی پی کو فخر ہے، ڈاکٹر عذرا فضل، 100شخصیت کو ایوارڈ دیے گئے
ضلع نواب شاہ کو 100برس مکمل ہونے پر تین روزۃ تقریبات کا آغاز پریس کلب میں 100پونڈ وزنی کیک کاٹ کر کیا گیا۔ فوٹو: فائل
پیپلز پارٹی کو فخر ہے کہ نواب شاہ ضلع کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد کیا ہے، ڈاکٹر عذرا فضل کا خطاب، نواب شاہ ضلع کی صد سالہ تین روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا۔
پریس کلب کی جانب سے 100پونڈ وزنی کیک کاٹا گیا، تفصیلات کے مطابق ضلع نواب شاہ کو 100برس مکمل ہونے پر تین روزۃ تقریبات کا آغاز پریس کلب میں 100پونڈ وزنی کیک کاٹ کر کیا گیا۔ تقریب سے ایم پی اے غلام قادر چانڈیو، ڈپٹی کمشنر رشید احمد زرداری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان کاٹھیا، سابق صدر نواب شاہ پریس کلب کامران عزیز اللہ ابڑو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بے انتہا خوشی کا دن ہے کہ ہم اپنے ضلع کی صد سالہ تقریبات منا رہے ہیں۔
تقریب میں سابق چیئرمین زکوٰۃ عشر حاجی فیض احمد صدیقی، ڈائریکٹر جنرل عبدالمالک لکھیر، ایس ایس پی خالد مصطفیٰ کورائی، ای ڈی او تعلیم راضی خان جمالی، میر خان زرداری، ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے نواب شاہ نواز علی ڈومکی سمیت دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ علاوہ ازیں پولیس گرائونڈ پر مرکزی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں غبارے فضا میں چھوڑے گئے اور ہزاروں کبوتر اڑائے گئے، پولیس کے دستے نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی، پولیس اہلکاروں کے کرتب دکھانے کے دوران تیز موسلادھار بارش شروع ہوگئی جس کی وجہ سے ساری تقریبات درہم برہم ہوگئی۔ مختلف شعبوں میں 100شخصیات کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایورارڈز دیے گئے ہیں۔